بیجنگ : چین میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ساٹھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ چین کی آبادی ایک ارب سے زائد ہے ۔
ایک سروے کے مطابق موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں چند ماہ کے دوران پانچ کروڑ تیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب فکسڈ لائن فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ موبائل فون کمپنی کے سینیئر ایگزیکٹو کولن گیلس کا کہنا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے، اس سے چین میں موبائل فون کمپنیوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔