نیو یارک : نیویارک میں انیس سو انتہر کے وڈ اسٹاک میوزک اینڈ آرٹ فیسٹیول کی چالیسویں سالگرہ، پہلے فیسٹیول میں گائے جانے والے گیت فریڈم کو دوبارہ گا کر منائی جارہی ہے۔
ویتنام جنگ کے دوران امریکی شہریوں کے شدیداحتجاج کا رخ موڑنے کے لئے امن اور محبت کے نام پر شروع کیا جانے والا یہ وڈ اسٹاک فیسٹیول اپنے چالیس سال پورے کرچکا ہے اور اس کی سالگرہ کی تقریبات نیو یارک میں جاری ہیں۔
اس موقع پر انیس سو انتہر میں پہلے فیسٹول میں گیت پیش کرنے والے رِچی ہیوٴن اپنا چالیس سال پرانا گیت فریڈم دوبارہ پیش کررہے ہیں۔رِچی ہیون نے اسے اپنے لیے ایک اعزاز اور باعث مسرت قراردیا ہے۔