نیویارک : کرکٹ کے شیدائی انیس سالہ پاکستانی طالب علم مظہر وقاص کی قسمت اس وقت جاگ اٹھی جب اس نے کرکٹ کھیلتے جاتے وقت پٹرول پمپ پر رک کر پٹرول بھراتے وقت لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔
محنت کش باپ کے نوجوان بیٹے نے کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچ کر لاٹری ٹکٹ کھولا تو اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ معمولی سکے کے ساتھ کھرجتے ہی وہ کروڑ پتی بن جائے گا۔ نیویارک لاٹری کے مطابق آئندہ بیس سال تک نوجوان طالب علم کو 32 ہزار ڈالر سالانہ ملیں گے جس سے وہ گھر خریدے گا اور پھر کالج میں تعلیم جاری رکھے گا۔
مظہر وقاص اپنے والدین کے ہمراہ پانچ سال قبل پاکستان سے نقل مکانی کر کے امریکہ آیا تھا۔