بنکاک: تھائی لینڈ میں ہاتھی کے معذور بچے کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی ، اب وہ چل پھر سکتا ہے۔ یہ موشا ہے، جو کچھ عرصہ قبل تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا۔جس کے بعد موت ہی اس کا مقدر ہوتی۔لیکن قسمت کاکرنا ایسا ہوا، کہ وہ فرینڈز آف الیفینٹس نامی رضاکار تنظیم کو مل گیا۔جس نے اس کا علاج کرایا۔پھر مصنوعی ٹانگ بنوا کر لگوائی۔۔یوں موشا دنیا کا وہ پہلا ہاتھی بن گیا، جو اس نقلی ٹانگ کے سہارے دوبارہ چلنے لگا ہے۔۔موشا اب خوش ہے اور رضاکارتنظیم کا مشکور ہے۔