نئی دہلی : بھارتی ریاست مغربی بنگال کی فوجی چھاؤنی میں تباہی مچانے والا ہاتھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق چاپرا ماری کے جنگل سے ایک ہاتھی قریبی گاؤں میں داخل ہوگیا ۔ جہاں وہ متعدد مکانات تباہ کرنے کے بعد فوجی چھاؤنی میں گھس گیا جہاں متعدد کیمپوں کو تباہ کردیا ۔ لیکن اس دوران وہ حفاظتی جنگلے میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔