نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں محبت کی عظیم یادگار تاج محل کو بچانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
پولیس نے فضائی آلودگی اور کسی بھی قسم کے حادثے سے بچانے کےلئے تاج محل کے قریب ہوٹلوں میں گیس سیلنڈروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے کوئلے اور لکٹر ی کے ساتھ ساتھ کیروسین آئل کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے ایل پی جی گیس سلینڈر استعمال کرنے کی اجازت دی تھی ۔ لیکن اب پولیس نے اس پر بھی پابندی لگادی ہے ۔ دوسری جانب پولیس افسران کا کہناہے کہ وہ سپریم کور ٹ کے نوٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔