کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کو عہدہ صدارت سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہو گیاہے۔ صدر پرویز مشرف نے اس وقت مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب مسلم لیگ نواز کے اصرار پر ان کے خلاف مواخذے کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔
اٹھارہ اگست دوہزار آٹھ کو سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں سابق صدر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے خلاف عائد الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان پر عائد کردہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں جو کچھ بھی کیا وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا۔
سابق صدرپرویز مشرف بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے میں نواز شریف کی جانب سے ان کا طیارہ روکے جانے پرفوجی کارروائی کے نتیجے میں برسراقتدار آئے تھے ۔