میلان: اٹلی میں لاٹری کا انعام چودہ کروڑ یورو تک پہنچ گیا ہے جبکہ لوگ اجتماعی طور پر ٹکٹ خریدنے کے لئے چارٹرڈ طیاروں پر اٹلی پہنچ رہے ہیں۔
گذشتہ آٹھ ماہ سے کسی کی جانب سے لکی نمبر نہ بتائے جانے کے باعث کسی کی لاٹری نہیں لگی اور اس کی مالیت چودہ کروڑ یورو کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔یورپ کی سب سے زیادہ انعامی رقم کی حامل لاٹری کے لئے قسمت آزمانے کے لئے یورپ بھر سے لوگ میلان پہنچ رہے ہیں۔
جرمنی سے ایک سو تیس افراد طیارہ چارٹر کرکے لاٹری خریدنے کے لئے اٹلی پہنچے جبکہ گزشتہ ہفتے بھی ایک چارٹرد طیارہ ایک سو تیس جرمن باشندوں کو لے کر میلان پہنچا تھا۔