ریاض: سعودی عرب میں پہلی بار عوام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے دور بین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ریاض میں شرعی عدالت کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام رمضان المبارک کا چاند خالی آنکھ یا دوربین کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں ۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں فورا قریبی قاضی کو اس کی اطلاع فراہم کی جائے ۔ اس سے پہلے کبھی شرعی عدالت کی جانب سے عوام سے دوربین کی مدد سے چاند دیکھنے کے لئے نہیں کہا گیاتھا۔