دبئی : دنیا کی بلند ترین زیر تعمیر عمارت برج دبئی کی اونچائی چھ سو اٹھاسی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ایک سو ساٹھ سے زائد منزلوں کے ساتھ برج دبئی نے دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کر لیاہے۔
تقریبا ساڑھے سات ہزار افراد اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری میں دن رات مصروف ہیں۔عمارت کا ڈیزائن ایک مقامی پھول سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے ۔ برج دبئی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس کی منزلوں کی تعداد بڑھا کر اسے مزید بلند کیا جا سکتا ہے ۔۔