نیویارک: امریکی عوام نے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کے لیے یہ جنگ قیمتی نہیں ہے۔
امریکی میڈیا سروے کے مطابق اکاون فیصد عوام نے اس رائے کا اظہارکیاہے کہ امریکا کے لیے افغانستان جنگ قیمتی نہیں ہے جبکہ سینتالیس فیصد عوام نے افغانستان امریکی مشن کی حمایت کی ہے۔
چوبیس فیصد کا خیال ہے کہ افغانستان میں مزید فوج بھیجی جانی چاہیے جبکہ ستائیس فیصد کا کہنا ہے کہ فوج کی موجودہ سطح کو برقرار رہنا چاہیے اور پینتالیس فیصد عوام نے فوج کی تعداد میں کمی کو درست قرار دیا۔
اس وقت افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد باسٹھ ہزار جبکہ ایک لاکھ اتحادی فوجی موجود ہیں۔ صدر اوباما نے رواں برس کے اختتام تک فوج کی تعداد اڑسٹھ ہزار کرنے کی منظوری دی ہے۔