برلن : جرمن چانسلر اینجلا مرکیل دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں سرفہرست ہوگئیں۔ امریکی خاتون اول مشیل اوبا اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ٹاپ تھرٹی میں بھی اپنا مقام نہ بناسکیں۔
فوربز میگزین کے مطابق جرمنی کی اقتصادی بہتری میں ان کے کردار کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔جنہوں نے کسادبازاری کے دوران جرمنی کی معیشت کو برقرار رکھا۔ دوسرے نمبر پر فیڈرل ڈیپوزٹ انشورنس کارپوریشن کی چیئرمین شیلا بلیئر ہیں جنہوں نے امریکی بینکوں کی انشورنش کی تیسرا نمبر پیپسی کو کی اندرا نوئی کا ہے۔
امریکی خاتون اول مشیل اوباما کا نام فہرست میں پہلی مرتبہ شامل ہواہے تاہم وہ ابھی چالیسویں نمبر پر ہیں جبکہ گذشتہ برس امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اٹھائیسویں نمبر پر تھیں جب انہوں نے صدارتی انتخاب میں چھتیس فیصد نامزدگی حاصل کرلی تھی۔