احمد آباد : بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی سے بے دخل کیے جانے والے رہنما جسونت سنگھ کی قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گجرات کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جسونت سنگھ کے اس اقدام نے تقسیم ہند اور ملک کے پہلے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کی حب الوطنی پرسوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں اور یہ اقدام ایک قوم کے تناظر میں ان کے شناخت کو میلا کرنے کی کوشش ہے اس لیے قومی اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی کتاب پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔