بیجنگ : چین میں پہلی بار منصوعی طریقہ علاج سے پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ شمالی صوبے شان ڑی کے وائلڈ اینملز ریسکیو اینڈ بریڈنگ ریسرچ سینٹر میں پیدا ہونے والے یہ بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ان میں ایک نر اور دوسرا مادہ ہے۔
ریسرچ سینٹر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ان بچوں کا وزن ایک سو باسٹھ اور ایک سو اکتیس گرام ہے۔