ایمسٹرڈیم: سمندر میں طغیانی اور خراب موسم کے ساتھ سو دن تک سائیکل کشتی کے ذریعے سفر کرنے والے تین پورپی باشندے سفر کے اختتام پر ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچ گئے ہیں۔
تینوں کشتی بانوں نے ایتھنز سے ایمسٹرڈیم تک پہنچنے کے لیے پینتالیس ہزار کلومیٹرکا فاصلہ طے کیا۔ ان میں ایک کا تعلق بیلجیم سے جبکہ دو کا ہالینڈ سے ہے۔
گیارہ میٹر لمبی اور دو میٹر چوڑی سائیکل کشتی کے ذریعے تین مئی سے سفر کا آغاز کرنے والے کشتی بانوں کا کہنا تھا کہ کھلے سمندر میں ایک سو پانچ دن گذارناانہیں کبھی نہیں بھول سکتا ۔
انہوںنے سمندر میں گزارے گئے دنوں کے بارے میں مزید بتایاکہ اس دوران انہیں بہت سے نشیب و فرا ز کا سامنا رہا اور بعض اوقات تو انہیں ایسا لگا کہ شاید وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ پائیں تاہم ہمارے جذبے سچے تھے اور سمندری لہریں ان کے سامنے بے بس ہو گئیں ، اپنے سفری جذبات کے اظہار میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک یادگار مگر تھکادینے والا سفر تھا۔