لندن : رواں ماہ لندن کی تاریخ میں ہونے والی جیولری کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لندن پولیس کے اسپیشل اسکواڈ نے ڈکیتی کے بعد سے ملزموں کی گرفتاری کے لیے بڑا آپریشن شروع کر رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا کہ وہ مزید چار افراد کو تلاش کر رہی ہے جو اس ڈکیتی میں مددگار تھے۔ چھ اگست کو لندن کی جیولری کی دوکان سے ملزم چھیاسٹھ ملین ڈالر کے زیوارت لے اڑے تھے۔