گجرات : بھارتی ریاست گجرات کے عوام نے بھی جسونت سنگھ سے قائد محمد علی جناح کو برصغیر کا عظیم رہنما قرار دینے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ گجرات کے ضلع راجکوٹ کے دور دراز علاقے موتی پنیلی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جسونت سنگھ نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا وہ درست نہیں اور ولبھ بھائی پٹیل پر لگائے جانے والے الزامات بالکل غلط ہیں۔ انہوں نے بھارت کیلئے بہت کچھ کیا۔
موتی پنیلی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے آباوٴ اجداد رہا کرتے تھے۔ اس علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ انہیں محمد علی جناح کے کارناموں پر فخر ہے لیکن جسونت سنگھ نے بھارتی رہنماوٴں پر جو الزامات لگائے وہ درست نہیں۔ گجراتیوں نے بے جی پی نے جسونت سنگھ کو نکال کر درست فیصلہ کیا۔ جسونت سنگھ نے یہ سب کچھ سستی شہرت کے حصول کیلئے کیا۔