منگلور : بھارت کے ایک کالج میں مسلمان خواتین پر برقعے پہن کر کلاسیں لینے پر پابندی عاید کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے شہر منگلور کے سیتاراما مایا کاج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلمان خواتین برقعے میں کالج آ سکتی ہیں لیکن اس لباس کے ساتھ کلاسز میں حاضر نہیں ہو سکتیں۔
کالج کے اس فیصلے پر طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کالج انتظامیہ سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈسٹرک گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی صدر رخسانہ کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔