ریاض : سعودی عرب سمیت عرب ممالک ، ایران اور مغربی ممالک کے بعض علاقوں میں رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور آج پہلا روزہ ہے۔ جن ممالک میں آج پہلا روزہ ہے ان میں الجیریا،بحرین ،مصر،عراق،اردن،فلسطین ، قطر،شام،متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں جبکہ لندن کے بعض اکثریتی علاقوں میں بھی سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی گواہی پر آج روزہ رکھا جارہا ہے۔