ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں مگر مچھوں کیلئے ایک فارم قائم کیا گیا ہے لیکن اس کا مقصدصرف ان کی افزائش نہیں بلکہ یہ کاروباری مقاصد کے لئے بنایا گیا ہے۔
بھالوکا میں قائم ہونے والے اس فارم میں مختلف نسل کے مگر مچھ موجود ہیں۔فارم کے مالک مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انہوں چار سال پہلے ملایشیا سے 75مگر مچھ درآمد کرکے اس فارم کا آغاز کیا تھا۔دس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری سے شروع کیا جانے والایہ فارم مکمل طور پر کمرشل بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔