نس : سربیا کے جنوبی شہر نس میں مقامی بینک کے اے ٹی ایم پر بیٹھے سانپ نے عوام کو خوفزدہ کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جب بینک کے کلائنٹس اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لئے آئے تو مشین پر بیٹھے دو میٹر لمبے سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔
تاہم بعد میں فائر فائٹرز نے سانپ کو پکڑ کر تھیلے میں ڈال دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاپرواہی برتنے پر سانپ کے مالک کو سزا بھی دی جا سکتی ہے۔