نیویارک: ایک سروے کے مطابق امریکی عوام کے لیے صحت کے منصوبوں اور حکومت کے بڑھتے ہوئے اخراجات پرخدشات کی بنا پر صدر براک اوباما کی مقبولیت میں کمی آئی ہے ۔
مقامی میڈیا کے جائزے کے مطابق صدر کی مجموعی مقبولیت کی شرح ستاون فی صد ہے۔ جو اپریل کے مہینے سے بارہ فی صد کم ہے، جب یہ اپنے عروج پر تھی۔ اپریل میں ان کی صدارت کے ایک سودن پورے ہونے پر یہ شرح ساٹھ فی صد تھی۔
سروے میں ان امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت کی طرف بڑھ رہا ہے۔یہ شرح اس وقت پچپن فی صد ہے کہ جب کہ اپریل میں یہ شرح اڑتالیس فی صد تھی۔