چائل: انسانوں کے بعد سوائن فلو نے مرغیوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیاہے۔ ترکی میں مرغیوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔
مرغیوں میں سوائن فلو وائرس کی موجودگی کا یہ پہلا کیس جو ترکی کے علاقے چائل میں قائم دو فارم میں سامنے آیا ہے جہاں مرغیوں میں سوائن فلو ایچ ون این ون وائرس پایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اور لوگ مرغیوں کا گوشت بغیر کسی خوف کے استعمال کرسکتے ہیں۔ سوائن فلو اب تک ایک سو اسی سے زائد ممالک میں پھیل چکاہے جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔