ٹوکیو : جاپان میں تیس اگست کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے اہم سیاسی رہنماؤں کے ماسک مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔
ٹوکیو کے نواح میں قائم ربر ماسک فیکٹری جاپان کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ماسک تیار کررہی ہے۔ یہ ماسک جاپان بھر میں بہت پسند کئے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم تارو آسو اور قائد حزب اختلاف یوکیو ہاتویاما کے ماسک بھی ان میں شامل ہیں۔ اس فیکٹری کے چیف ڈائریکٹر اور صدر دونوں رہنماؤں کے ماسک پہن کر میڈیا کے سامنے پیش ہوئے اور مصافحہ کیا یہ فیکٹری گذشتہ انتخابات میں بھی ماسک تیار کرچکی ہے اور اس سے ان کی فروخت میں کافی اضافہ ہوا تھا۔
یہ تمام ماسک ہاتھ سے تیارکئے جارہے ہیں۔ اس فیکٹری کے بنائے گئے مائیکل جیکسن اور بدھا کے ماسک بھی کافی مقبول ہیں۔