مدھیا پردیش : بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں دریا پر پل نہ ہونے کے باعث بچے ٹائر کی کشتیوں پر خطرناک سفر کرکے اسکول جاتے ہیں۔
مدھیا پردیش کے علاقے اشوک نگر کے بیچوں بیچ دریائے کٹھون بہتا ہے، جس پر حکومت کی جانب سے کوئی پل تعمیر نہیں کیا گیا، اور سرکاری طور پر دریا پار کرنے کی کوئی سہولت بھی نہیں دی گئی۔ یہاں بچے ٹائر ٹیوبوں سے بنی کشتی پر دریا پار کرکے اسکول جاتے ہیں۔
ان بچوں کا کہنا ہے کہ یہ سفر بہت خطرناک ہے، ہرقت دریا میں گرنے کا ڈر رہتا ہے، ہمارے اسکول بیگ اور یونیفارم بھی بھیگ جاتے ہیں۔