واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ ایک ہفتے کی تعطیلات گزارنے کیلئے ریاست میساچوسٹس کے تفریحی مقام پر پہنچ گئے ہیں۔اوباما نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ تعطیلات کے دوران ان کی اور ان کی بیٹیوں کی پرائیویسی ڈسٹرب نہ کی جائے۔
صدر براک اوباما اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ ایئر فورس ون کے ذریعے کیپ کوڈ پہنچے تو چاک و چوبند فوجی دستے نے انکا ستقبال کیا۔اوباما فیملی اس کے بعد مارتھاز وائن یارڈ روانہ ہوئی۔
اوباما فیملی ہفتہ بھر کی تعطیلات اٹھائیس ایکڑ پر محیط ایک نجی فام مارتھاز وائن یارڈ پر گازاریں گے جس کا ہفتہ وار کرایہ پینتیس ہزار ڈالر ہے۔تمام تفریحی اخراجات براک اوباما خود اداکریں گے تاہم ان کی سکیورٹی کی اخراجات پینٹاگون اداکرے گا۔