کیپ کیناورل : امریکی خلائی شٹل ڈسکوری مکمل تیاری کے بعد آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کی جارہی ہے ۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کیناورل سے خلائی شٹل کو آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیج دیا جائے گا۔ بین الاقوامی خلا میں جانے کیلئے گزشتہ روز خلائی شٹل کو تیل اور دیگر تمام سپلائی پوری کردی گئی تھی جبکہ موسم کے حوالے سے بھی اسی فیصد تک درستگی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔