طرابلس : لیبیا کے صدر معمر قذافی اگلے ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے امریکا جائیں گے جہاں وہ نیویارک کے نواحی علاقے انگلی ووڈ میں قیام کریں گے۔
انگلی ووڈ کے رہائشی،معمر قذافی کے اپنے علاقے میں قیام کو پسند نہیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کسی اور جگہ رہ سکتے ہیں۔ دوسری جانب نیویارک کے حکام نے معمر قذافی کی رہائشگا ہ کے قریب سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے ہیں۔
انگلی ووڈ میں معمر قذافی کی رہائشگا ہ کی تزئین و آرائش شروع کردی گئی ہے۔ لیبیا نے یہ عمارت انیس سوبیاسی میں خریدی تھی ۔