نئی دہلی : سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی جانب سے قائد اعظم کی تعریف کو لے کر جھگڑا ختم نہیں ہوا تھا کہ راشٹریہ سیوک سنگھ کے سابق سربراہ ایس سردرشن نے کہا ہے کہ محمدعلی جناح اکھنڈ بھارت کے حامی تھے۔
ایک بیان میں راشٹریہ سیوک سنگھ کے سابق سربراہ ایس سردرشن نے کہا کہ محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلو ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ بھارت کی تقسیم کے حق میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح لوک مانیا تلک کے رکن رہے ہیں جو ہندوستان کی تقسیم کی مخالف تھی۔اس سے پہلے سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی جانب سے قائد اعظم کی تعریف کرنے پر انہیں ان کی جماعت بی جے پی نے پارٹی سے نکالا جا چکا ہے۔