کیپ کینورل: امریکی خلائی ادارے ناسا نے خراب موسم کے باعث خلائی شٹل ڈسکوری کی روانگی کل تک ملتوی کردی ہے ۔ ناسا کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈسکوری کو موسم بہتر ہونے کی صورت میں کل روانہ کیا جائے گا۔
ڈسکوری سات خلابازوں کولیکر عالمی خلائی اسٹیشن جائے گی۔خلائی شٹل روانگی کے لئے تیار تھی لیکن چند منٹ قبل طوفان کے باعث روانگی ملتوی کی گئی۔ڈسکوری ٹیم کا ایک خلاباز بین الاقوامی خلائی مشن پر ہی رکے گا۔