ٹوکیو : جاپان میں کاغذ کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار تیار کیا گیا ہے۔ ٹوکیو میں بنائے گئے اس کاغذی ڈائنوسار کی تیاری میں تیس سے زائد افراد نے حصہ لیا جن میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل تھے۔
ان بچوں نے اپنے ننھے ہاتھوں سے ڈائنوسار کے اس حصے کو جوڑا جہاں بڑوں کے ہاتھ نہیں پہنچ سکتے تھے۔ عظیم الجثہ ڈائنوسار کی تیاری میں آٹھ سو ڈالر خرچہ آیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کا اس کارنامے کو گنیز بک میں شامل کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔