کیپ کینورل : امریکی خلائی شٹل ڈسکوری کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ ناسا کے ترجمان ایلارڈ بیوٹیل کے مطابق فیول ٹینک کے والو کی مرمت نہ ہونے کے باعث خلائی شٹل کی روانگی کا پروگرام ملتوی کیا گیاہے جبکہ یہ بھی نہیں معلوم کی والو کی مرمت کی دوبارہ کوشش کب کی جائے گی۔ اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث بین الاقوامی خلا میں جانے کیلئے پروگرام کو تبدیل کیا گیاتھا۔