لا س اینجلس : اب امریکی ماہرین نے پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے مضامین کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو دیکھنا بھی ممکن بنا دیا ہے۔ امریکی ریاست لا س اینجلس کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے عام کاغذ کے سائز کا ایک ایسا ویڈیو پلیئر ایجاد کیا ہے جسے صفحات پر فیکس کیا جائے گا۔
قارئین اس ویڈیو پلیئر کی مدد سے کسی بھی مضمون کی ویڈیو بھی دیکھ سکیں گے۔کمپنی اپنی اس ایجاد کی رونمائی اگلے ماہ کرے گی جس میں اخبار میں شائع ہونے والے اشتہار کو ویڈیو پر دیکھاجائے گا۔