نیو یارک : نئی نسل میں موبائل فون کے ذریعے ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کے رجحان میں اضافے نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائل فون کے بہت ہی مختصر کی بورڈ پر باربار پیغام ٹائپ کرنے سے نہ صرف انگوٹھوں پر دباوٴ پڑتا ہے بلکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ پیغام کی عادت میں مبتلا شخص کو بازو، گردن، کندھوں اور کمر کے درد کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
اس مرض کو ٹرپل ٹی یعنی ٹین ٹیکسٹنگ ٹینڈونیٹیس کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو غیر ضروری ٹیکسٹ میسیجنگ کی عادت سے چھٹکارہ نہ دلایا گیا تو مستقبل میں ان کی صحت کے لیے کئی سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔