بیجنگ : بالوں سے کئی گاڑیوں کو ایک ساتھ کھینچ کر لوگوں کو حیران کرنے والی چینی راہبہ نے اپنے بال کٹوا لئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے ہنان کے شہر کے فینگ میں رہنے والی باون سالہ راہبہ ڑینگ کنگ فو کی ماہر ہیں۔وہ سترہ برس کی عمر سے مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں تاہم راہبہ بننے کے بعد اب انہوں نے اپنے بالوں کو تراشوانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بال کٹوانے سے پہلے آٹھ گاڑیوں کو کھینچا۔ اس موقع پر ڑینگ کا کہنا تھا کہ وہ دس گاڑیوں کو بھی اپنے بالوں سے بہ آسانی کھینچ سکتی ہیں لیکن اب راہبہ بن کر مذہبی زندگی بسر کریں گی۔