کولمبیا: کولمبیا میں عالمی شخصیات کو مختلف کوسٹیوم میں پیش کرنے والا ایک آرٹ شوکینسل کر دیا . ہیلوئن کے نام سے ہونے والے اس شو میں بگوٹا کے آرٹسٹ جارج مینڈیس کے بنائے گئے فن پاروں کی نمایش ہونی تھی۔
جارج کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس شو میں وینزویلا کے صدر ہوگوز شاویز کو ایک سپر ہیرواور کولمبیا کے صدر یورائب کو سیکورٹی گارڈ کے روپ میں پیش کیا جانا تھا۔ منتظمین نے شو کے کینسل ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں صدور کو اس روپ میں دیکھ کر عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے ۔