لندن : وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے ۔
لندن میں اے آر وائی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس میں نادرا کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ ٹاسک فورس برطانیہ میں کئی سالوں سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے مقدمات کا جائزہ لیکر ان کی وطن واپسی یقینی بنائےگی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں بلوچستان کا ایشو زیر بحث نہیں آیاا س حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستانی طلبہ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےایم کیو ایم اور مسلم لیگ نواز کےدرمیان ثالثی کی پیشکش نہیں کی ہے۔