ٹوکیو : جاپانی روبوٹ کمپنی نے جدید اور آرام دہ وہیل چیئر متعارف کرادی ہے۔ جاپان روبوٹ ریسرچ سینٹر کے مطابق وہیل چیئر کو معذور اور بزرگ افراد اپنی مدد آپ کے تحت حرکت دے سکیں گے۔
اس وہیل چیئر کو کسی بھی سمت موڑنے اور رفتار کنٹرول کرنے کے لئے ہینڈل کے ساتھ جوائے اسٹک لگائی گئی ہے۔ ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ یہ وہیل چیئر معذور افراد کے لیے نہ صرف آرام دہ ہوگی بلکہ وہ اس کو چلا کر لطف اندوز بھی ہوں گے۔