لندن : بچوں کا بخار جانچنے کے لئے اب تھرمامیٹر کی ضرورت نہیں برطانیہ میں ایسا لباس تیار کرلیا گیا ہے جو بخار کی نشان دہی کرے گا۔
بے بی سوٹ تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ جب بچے کے جسم کا درجہ حرارت خطرے کی حد تک پہنچے لگتا ہے تو لباس کا رنگ سفید ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لباس والدین کے لیے وارننگ سسٹم کے طور ر پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نوے لاکھ لباس ماہانہ تیار کرے گی۔