اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کرنے کے بعد ڈیم انتظامیہ نے ایک فٹ پانی کے اخراج کیلئے ڈیم کے گیٹ چھ گھنٹے کیلئے کھول دیئے۔
راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال میں پہلی بار پانی کا اخراج خطرے کے نشان سے تجاوز کرگیاہے۔جبکہ محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اسیلئے پانی اخراج کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مقامی آبادی کو محفوظ رکھنے کیلئے مساجد میں اعلانات اور پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کو بھی مطلع کیا گیا ہے۔