جدہ : سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار افراد سے پاکستانی قونصل جنرل مراد علی وزیر نے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل نے جدہ میں گرفتار خاندان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گرفتار افراد نے مراد علی وزیر کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ انہیں جلد وطن واپس بھجوانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔
مراد علی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر اور وزیر اعظم کی ہدایت پر ان افراد کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مراد علی وزیر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو منشیات سے متعلق کچھ علم نہیں تھا اور انہیں دھوکے سے اس معاملے میں پھنسایا گیا۔