ہوسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں اب بطخیں بھی پولیس کیڈٹ کے ساتھ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ہوسٹن پولیس اکیڈمی میں تین بطخیں کیڈٹس کے ساتھ مارچ کرتی نظر آرہی ہیں۔
یہ بطخیں نہ صرف کیڈٹس کےساتھ مارچ کرتی ہیں بلکہ ہدیات سنتے وقت اٹینشن بھی کھڑی ہوکر ہدایات بھی سنتی ہیں۔ تربیت کے بعد یہ بطخیں قریبی تالاب میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔