کولوگن : جرمنی کے شہر کولوگن کے چڑیا گھر میں چمپینزی کا تین ہفتے کا بچہ لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جرمنی کے شہر کولوگن میں اس وقت لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا جب چمپینزی بندر کے تین ہفتے کے بچے کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق یورپ بھر کے بیشتر چڑیا گھروں میں چمپینزی بندر کے کم عمر بچوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ یہاں ننہے بونوبو کو دیکھنے کیلئے جمع ہورہے ہیں۔تین ہفتے کا یہ بچہ چمپیزی اپنی حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کر رہا ہے۔