لندن : ماہرین طب نے ورزش کی افادیت بیان کرتے ہوئے اس کو جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی آسودگی اور بحالی کےلئے ضروری قرار دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دماغ پر پڑنے والے بوجھ کی شدت کو ورزش سے دور کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ رویہ جاتی خرابیوں کو دور کرنے کےلئے ورزش اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بچپن میں شدید ہنگامی صورتحال کے لاشعور میں چھپے ہوئے اثرات کو زائل کرنے میں بھی ورزش سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے طبی ماہرین کی اس رپورٹ کو سب سے پہلے چوہوں پر تجربات کے دوران دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں یونیورسٹی کے شعبہ سکول آف میڈیکل سائنس نے اس کو باقاعدہ تجربات کے ذریعے ثابت کیا۔