نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان سرحد پر پرچم کی تقریب میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آتے ہیں ۔ دونوں ممالک کے عوام اپنے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ لیکن اب بھارتی فوجیوں کے گھٹنے جواب دینے لگے ہیں ۔بھارتی فوجیوں میں گھٹنے کی انجریوں میں اضافہ ہورہاہے۔
ایک بھارتی اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر ہمت سنگھ نے کہاہے کہ بارڈر پریڈ سے فوجیوں کے گھٹنوں کو شدید نقصان پہنچتاہے ۔ اس لئے بی ایس ایف نے پاکستان کو پرچم کی تقریب کے دوران جارحانہ انداز کم کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ہمت سنگھ کا کہناہے کہ فیصلے پر یک طرفہ طور پر عمل درآمد شروع بھی کردیا گیاہے۔