چلی : برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گلیکسی کے قریب سورج سے ڈھائی سو گنا بڑھا ستارہ دریافت کر لیا گیا ہے۔
خلا میں ستاروں اور سیاروں کی نئی دنیا کی تلاش کبھی نہ ختم ہونے والی ہے۔اسی لیے نئےستاروں کی دریافت سامنے آتی رہتی ہے۔ اب تحقیق کاروں نے چلی میں نصب خلائی دوربین کی مدد سے سورج سے بھی بڑا ستارہ کھوج لیا ۔ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک دکھائی دیئے جانا والا سب سے بڑا ستارہ ہے۔ اور اس کی چمک اتنی تیز ہے کہ اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔ اس طرح کا ستارہ ٹوٹنے سے پہلے کئی لاکھ سال تک چمک سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ دراصل ستاروں کے جھنڈ سے بنا ہے اور اس کی چمک سورج کی چمک سے کئی لاکھ گنا زیادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی امید کم ہے کہ اس ستارے کے ارد گرد کوئی سیارہ ہو، اس لیے اس ستارے کی زندگی کم ہے۔سائنسدانوں کے نزدیک اس ستارے کی کم وقت کی زندگی ایک بڑے دھماکے کے ساتھ ختم ہوجائی گی اور تبھی یہ ستارہ چھوٹے چھوٹے ستاروں میں تبدیل ہوجائے گا۔