واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ فیس بک کے صارفین کی تعداد نصف ارب ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ دنیا بھر میں فیس بک کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ ہوچکی ہے ۔
مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر چودھواں شخص فیس بک پر موجود ہے اور اس سماجی رابطے کی آن لائن سہولت سے فیضیاب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان تمام لوگوں کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے جنہوں نے دنیا بھر میں فیس بک کے فروغ میں کردار ادا کیا ہے۔