اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال دو تین روز تک زیرو رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر 1630میگاواٹ پر پہنچ گیا جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
پیپکو کے مطابق موسم کی شدت بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت مجموعی طلب 15026 میگاواٹ جبکہ پیداوار13396میگاواٹ ہے۔
جس سے چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ پیپکو کے مطابق کے ای ایس سی کو پانچ سو تیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے صرف باسٹھ میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ پیپکوکے ترجمان کے مطابق آے والے دنوں میں بجلی کی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔