کراچی : کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ آج بھی گلستان جوہر ،پہلوان گوتھ ،صفورا گوٹھ ،سہراب گوٹھ اور دیگر علاقوں میں فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔