چندی پور: بھارت نے میزائل شکن نظام کا تجربہ کیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل ٹیسٹ چندی پور اور اوڑیسہ میں کیا گیا۔ چندی پور کی ٹیسٹنگ رینج سے ایک دشمن میزائل چھوڑا گیا جسے اڑیسہ کے ویلر جزیرے سے چھوڑے گئے ایک اور میزائل نے تباہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلے بھی اس میزائل نظام کے کئے تجربات کئے جاچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیاب نہیں ہوا۔